• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 17th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور فجی تعلقات آنے والے وقت میں مزید مضبوط ہوں گے، وزیراعظم فجیتازترین

February 16, 2024

سووا (شِنہوا) فجی کے وزیر اعظم سیتیوینی ربوکا نے کہا ہے کہ فجی کی چین سے پائیدار دوستی ہے اور آنے والے وقت میں فجی- چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

سیتیوینی ربوکا نے حال ہی میں فجی ٹائمز میں شائع شدہ چینی نئے سال کے اپنے پیغام میں کہا کہ فجی ایک چین اصول پر سختی سے عمل پیرا ہے جس نے دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سنگ بنیاد کے طور پر کام کیا ہے۔

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے وقت میں شراکت داری مزید مضبوط اور گہری ہوگی۔

ربوکا نے اس بات پر زور دیا کہ چین فجی کا مستحکم شراکت دار رہا ہے اور دوطرفہ تعلقات مشترکہ امنگوں اور باہمی مفادات، اعتماد اور احترام پر مبنی ہیں جو جامع سٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد پر قائم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں فجی - چین دوستی پروان چڑھی ہے جس میں لوگوں کے درمیان تبادلے، استعداد کار بڑھانے کے اقدامات ، زراعت، تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون ہوا۔

سیتیوینی ربوکا بوکا نے کہا کہ وہ فجی کی معیشت کے ان اہم شعبوں کو گراں قدر تعاون فراہم کرنے پر چینی حکومت کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں اور دونوں ممالک کے عوام کے لئے باہمی طور پر مفید فجی - چین تعلقات میں پیشرفت کی بڑی امید رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ چینی عوام 10 فروری سے شروع ڈریگن سال کا جشن منارہی ہے، ڈریگن خوش قسمتی کی علامت اور عظیم وعدوں کے سال کا آغاز کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال آپ میں سے ہر ایک کے لئے برکتوں اور مواقع لیکر آئے گا۔