• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور دیگر برکس ممالک میں تیزی سے تجارتی توسیعتازترین

August 21, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کی دیگر چار برکس ممالک کے ساتھ  رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران  تجارت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی برکس کے دیگر رکن ممالک کے ساتھ درآمدات اور برآمدات جنوری سے جولائی کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 19.1 فیصد بڑھ کر 23.8 کھرب یوآن (تقریباً 330.62 ارب امریکی ڈالرز) تک پہنچ گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق برآمدات 23.9 فیصد اضافے کے ساتھ 12.3 کھرب یوآن جبکہ درآمدات گزشتہ سال کے مقابلے میں 14.3 فیصد اضافے کے بعد 11.5 کھرب یوآن رہیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق پہلے سات ماہ کے دوران ان ممالک کے ساتھ تجارت چین کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 10.1 فیصد رہی۔ یہ تعداد ایک سال قبل کے مقابلے میں 1.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

کسٹمز کے اعداد و شمار کے مطابق چین کی 2022 میں دیگر برکس ممالک کے ساتھ تجارت گزشتہ سال کی نسبت 17 فیصد بڑھ کر 36.9 کھرب یوآن ہوگئی۔