• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور برازیل کے درمیان پہلی بار مقامی کرنسی میں تجارتتازترین

October 05, 2023

ریو ڈی جینرو (شِنہوا) چین اور برازیل نے پہلی مرتبہ اپنی مقامی کرنسیوں میں ایک تجارتی معاہدہ مکمل کیا جس  کے تحت رین من بی (آر ایم بی) میں فنانسنگ اور لین دین ہوا اور اسے براہ راست برازیل کی کرنسی ریلز میں تبدیل کردیا گیا۔

بینک آف چائنہ برازیل ایس اے کے مطابق یہ لین دین برزایل میں پلپ کی صنعت کی معروف کمپنیوں میں سے ایک ایلڈوراڈو براسل سے 43 پلپ کریٹ کی برآمد کی تھی۔ یہ کریٹ اگست میں برازیل کی بندرگاہ سانتوس سے چینی بندرگاہ چھنگ ڈاؤ بھیجی گئی تھی۔

مالی لین دین اس سے اگلے ماہ ہوا اور 28 ستمبر کو برازیل کی کرنسی میں مکمل ہوا۔

اگست میں برازیل کی کمپنی نے ایک چینی درآمدی کمپنی سے معاہدے میں یوآن کو بطور معاہدہ کرنسی اپنا نے پر اتفاق کرتے ہوئے برازیل کے مرکزی بینک کو تصفیے کی جانچ کے لئے وصول کنندہ بینک نامزد کیا تھا ۔

بینک کو درآمد کنندہ کا جاری کردہ رین من بی مئو خر ادائیگی کا لیٹر آف کریڈٹ موصول ہوا اور اس کے بعد کارگو دستاویزات اور لیٹرآف کریڈٹ کا آڈٹ مکمل ہونے کے بعد برازیل کی کمپنی کو مطلع کردیا گیا۔

دونوں حکومتوں نے اپریل میں مقامی کرنسی کی تجارت کے فروغ میں تعاون بارے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے تھے جس کے بعد یہ لین دین ہوا ہے۔