• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور بوٹسوانا کے درمیان سڑک منصوبے کی تعمیر کا معاہدہتازترین

August 25, 2024

گیبورن (شِنہوا) بوٹسوانا کے دارالحکومت گیبورون میں موپین بلاک 8 سڑک منصوبہ چینی امداد سے تعمیر کیا جائے گا، اس ضمن میں بوٹسوانا میں چینی سفیر فان یونگ اور بوٹسوانا کی وزیر خزانہ پیگی سیرمے نے منصوبے کے تبادلہ خطوط پر دستخط کئے۔

سڑک 6.623 کلومیٹر طویل ہے اسے ثانوی شاہراہ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ گیبورون کے شمال مغرب میں تقریباً 15 کلومیٹر دور ایک گاؤں موپین اور اے 12 روڈ کے درمیان رابطہ سڑک سے شروع ہوکر قومی دارالحکومت کے رہائشی مضافاتی علاقے بلاک 8 پر ختم ہوگی۔ شاہراہ کی تکمیل پر علاقے میں ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا اور موپین خطے میں رہائشیوں کو بہتر سفر کی سہولت میسر آئے گی۔

فائل فوٹو ، بسٹوانا ، گیبورون کھیلتے ہوئے بچے دیکھے جاسکتے ہیں۔ (شِنہوا)

اس منصوبے کی منظوری چائنا بین الاقوامی ترقیات تعاون ایجنسی نے اگست میں دی تھی جس کی فزیبلٹی اسٹڈی 2020 میں مکمل ہوئی تھی۔ اس منصوبے کو فورم آن چائنا افریقہ کوآپریشن سربراہ اجلاس میں بوٹسوانا کے لیے چین کی امدادی منصوبے کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

دستخطی تقریب میں چینی سفیر فان نے کہا کہ چین اور بوٹسوانا نے اقتصادی اور تکنیکی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کئے ہیں ہم اپنی مشترکہ کوششوں پر ایک کے بعد ایک عمل کریں گے ۔ بیجنگ میں چوتھا ایف او سی اے سی سربراہ اجلاس منعقد کیا جارہا ہے اور ہمیں پختہ یقین ہے کہ خوشحال مستقبل کے لئے اس کے مزید نتائج ملیں گے۔