• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور بی آر آئی شراکت دار ممالک کی جانب سے ماحول دوست ترقی کا فروغتازترین

October 17, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین اور اس کے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے (بی آر آئی) کے شراکت دار ممالک کی جانب سے انٹلیکچوئل پراپرٹی تعاون نے ماحول دوست ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

چین کے نیشنل انٹلیکچوئل پراپرٹی کے ادارے (این آئی پی اے) کی طرف سے منگل کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2013 سے 2022 تک، بی آر آئی شراکت دار ممالک میں چین کی جانب سے 16.7فیصد کی اوسط سالانہ شرح نمو  کے ساتھ ماحول دوست اور کم کاربن ٹیکنالوجیز کے لیے مجموعی طور پر3ہزار549 پیٹنٹ درخواستیں دائر کی گئیں، ان کی تعداد میں 2020 کے بعد سے تیز ترین اضافہ ہواہے، خاص طور پر، گزشتہ تین سالوں میں  اوسط سالانہ شرح نمو 37.3 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

انرجی سٹوریج، انرجی کنزرویشن اینڈ ریکوری، اور کلین انرجی پیٹنٹ کی درخواستوں کی تعداد کے لحاظ سے سرفہرست تین شعبے تھے۔

این آئی پی اے کے اعدادوشمار کے مطابق اسی مدت کے دوران، بی آر آئی  پارٹنر ممالک میں گرین اور کم کاربن ٹیکنالوجیز کے لیے منظور شدہ پیٹنٹ کی تعداد 1ہزار884 تک پہنچ گئی، جس کی اوسط سالانہ شرح نمو 15.8 فیصد تھی۔