بیجنگ(شِنہوا) چین اور ارجنٹائن کی حکومتوں کے نمائندوں نے بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے تعاون کے منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔
نیشنل ڈیو یلپمنٹ اینڈ ریفا رم کمیشن کے مطا بق یہ منصوبہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی جانب سے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے سمیت بنیادی ڈھانچے، توانائی، معیشت و تجارت، مالیات اور ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے بارے طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مکمل عملدرآمد کرے گا۔