چھنگڈو(شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھینگ لی یوآن نے گزشتہ روز انڈونیشیا کی خاتون اول ایریانا جوکو ویدودو سے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگدو میں ملاقات کی۔
ایریانا صدر جوکو ویدودو کے ساتھ چین کے دورہ پر ہیں، جو ایف آئی ایس یو ورلڈ یونیورسٹی گیمز کے 31 ویں سمر ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں شرکت اور چین کا دورہ کریں گے۔
دونوں ممالک کی خواتین اول نے ثقافتی ورثے کی حامل مقامی شاندار دستکاریوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ٹی آرٹ پرفارمنس بھی دیکھی۔
گزشتہ ملاقاتوں کو یاد اور اس امید کا اظہار کرتے ہوئے کہ دونوں ممالک اپنی دوستی کو مزید فروغ دیں گے پھینگ نے کہا کہ چین اورانڈونیشیا کے درمیان ثقافتی وابستگی اور لوگوں کے درمیان قریبی رشتے قائم ہیں۔
ایریانا نے چین کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کے تحفظ کو سراہا اور کہا کہ چھنگدو کے دورے نے چینی تاریخ اور ثقافت کے بارے میں ان کی سمجھ اور محبت کو مزید بڑھادیا ہے۔