• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 23rd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور انڈونیشیا کا ترقیاتی حکمت عملی کو فروغ ، عملی تعاون کو مزید گہراکرنے کا عزمتازترین

September 02, 2022

جکارتہ(شِنہوا)چین اور انڈونیشیا نے ترقیاتی حکمت عملیوں کو فروغ دینے اور دونوں فریقوں کے مابین عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ اعلان کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاؤ کی انڈونیشین صدر اور حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد سامنے آیا ہے۔

29 اگست سے یکم ستمبر تک اپنے دورہ انڈونیشیا کے دوران لیو جیان چھاؤ نے انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو، سابق صدر اور انڈونیشیا کی ڈیموکریٹک پارٹی آف اسٹرگل کی چیئرویمن میگاواتی سوئیکارنوپوتری ، وزیر دفاع اور گریٹ انڈونیشیا موومنٹ پارٹی کے جنرل چیئرمین پرابوو سوبیانتو ، کوآرڈنیٹنگ وزیر برائے اقتصادی امور اور گولکر پارٹی کے چیئرمین ایئرلانگاہرتارتو اور وزیر برائے داخلہ امور ریتنو مارسودی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

دونوں فریقوں نے اپنےممالک کے رہنماؤں کے مابین طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنچانے، ترقیاتی حکمت عملیوں کو فروغ دینے، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور بین الاقوامی اور علاقائی امور پر ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تاکہ بڑے ترقی پذیر ممالک کے درمیان تعاون کا ایک ماڈل قائم کر کے دونوں ممالک کے عوام کو بہتر طور پر فائدہ پہنچایا اور مشترکہ طور پر خطے اور دنیا میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔