• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور انگولا کے درمیان سرمایہ کاری کے تحفظ کا معاہدہتازترین

December 07, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین اور انگولا نے دوطرفہ سرمایہ کاری کو آسان بنانے اور اس کے تحفظ بارے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ۔ دستخط کی یہ تقریب بیجنگ میں ہوئی۔

چینی وزارت تجارت کے مطابق چینی وزیرتجارت وانگ وین تاؤ اور انگولا کے وزیرخارجہ ٹیٹے انتونیو نے معاہدے پر دستخط کئے۔ یہ معاہدہ باہمی طور پر فائدہ مند، اور اعلیٰ معیار کا سرمایہ کاری معاہدہ ہے جس میں تنازعات کے تصفیے کا طریقہ کار اور فریقین کی سرمایہ کاری کو تحفظ سے متعلق ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے۔

رواں سال چین اور انگولا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 40 ویں سالگرہ ہے۔

وزارت نے کہا کہ معاہدے پر دستخط سے دونوں ممالک کے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کو زیادہ مستحکم ، آسان اور شفاف کاروباری ماحول فراہم کیا جاسکے گا۔

وزارت کے مطابق دونوں فریق معاہدے کے جلد نفاذ کے لئے اپنے اپنے ملک کا مروجہ طریقہ کار اختیار کریں گے۔