لوانڈا(شِنہوا) چین اور انگولا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے اسٹیئرنگ کمیشن کا دوسرا اجلاس انگولا کے دارالحکومت لوانڈا میں منعقد ہوا۔
چین کے وزیر تجارت وانگ وینٹاؤ اور انگولا کے وزیر مملکت برائے اقتصادی رابطہ جوز ڈی لیما ماسانو کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اجلاس کے دوران دونوں ممالک نے مشترکہ طور پر چین ۔انگولا باہمی سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات کے اختتام کا اعلان کیا ۔
ملا قات میں دو نوں اطراف نے تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے، صنعتی ترقی اور انسانی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں عملی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وانگ نے کہا کہ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی اسٹریٹجک قیادت میں چین اور انگولا کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعاون کے بامعنی نتائج برآمد ہوئے ہیں۔
چین دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون کے آئندہ مرحلے کے لئے حکمت عملی تیار کرنے، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے، بنیادی ڈھانچے کی شراکت داری میں کامیابیوں کو مضبوط بنانے اور توانائی، کان کنی، مینوفیکچرنگ، زراعت اور ماہی گیری جیسے شعبوں میں روابط کو وسیع کرنے میں تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے چین اور انگولا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو آگے بڑھانے کے لئے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون میں اعلٰی معیار کی ترقی کو فروغ دینے اور نئی توانائی پیدا کرنے کے مقصد پر بھی روشنی ڈالی۔
ماسانو نے کہا کہ چین، انگولا کے لئے اقتصادی و تجارتی تعاون کا قابل اعتماد شراکت دار ہے۔
انگولا اور چین کے درمیان معیشت اور تجارت میں مزید عملی تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے انگولا، چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔