• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور امریکہ کو نئے دورکے لیے صحیح راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے:چینی سفیرتازترین

June 08, 2023

واشنگٹن(شِنہوا)  امریکہ میں چین کے سفیر شیی فینگ نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں تعاون کے اصولوں کو برقرار رکھنے اور نئے دور میں ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ شیی نے ان خیالات کا اظہار یوایس چائنہ بزنس کونسل کے زیر اہتمام اپنے اعزاز میں دی گئی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین-امریکہ تعلقات کو چیلنجز کا سامنا ہے، شیی نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ نے واضح کر دیا ہے کہ تعلقات کو درست کرنا اختیاری معاملہ  نہیں رہا اس کے لیے  دونوں ممالک کو کرنا چاہیے اور اچھا کرنا چاہیے۔ دنیا اتنی بڑی ہے کہ دونوں ممالک مل کر ترقی کرتے ہوئے خوشحالی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔ چینی سفیر نے کہا کہ صدر شی نے باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی اور یکساں مفاد پر مبنی تعاون کے تین اصول تجویز کیے ہیں۔ وہ نئے دور میں دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ  چلنے کے بنیادی اور صحیح راستے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے  کہا کہ ان میں باہمی احترام سب سے پہلے آتا ہے، پرامن بقائے باہمی سرخ لکیر ہے اور یکساں مفاد پرمبنی تعاون اصل مقصد ہے۔