سنگاپور(شِنہوا)چین کے وزیر دفاع لی شانگ فو نے کہا ہے کہ چین اور امریکہ کو اختلافات اور مشکلات سے مناسب طریقے سے نمٹتے ہوئے ساتھ چلنے کا صحیح راستہ تلاش کرنا چاہیے۔
لی نے 20 ویں شنگریلا مذاکرات میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ چین۔امریکہ تعلقات عالمی اسٹریٹجک استحکام پر منحصر ہیں اور عالمی توجہ کا مرکز ہیں۔
انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ دنیا کے ممالک کی توقعات پر پورا اتریں اور وقت کے رحجان کی پیروی کریں۔
لی نے کہا کہ بین الاقوامی برادری ایک بامعنی اور مستحکم چین ۔امریکہ تعلقات کی تلاش میں ہے اور کسی بھی ممکنہ تنازعہ یا تصادم کے بارے میں فکر مندہے جو دنیا کے لئے ناقابل برداشت تباہی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ اپنے مفادات کے لئے بلاک تصادم کو بھڑکانے کی بجائے بڑے ممالک کو سب کے مفادات کو ذہن میں رکھنا چاہئے ، تبادلوں اور تعاون کے ذریعے اختلافات کو حل کرنا چاہیے۔
مختلف نظاموں اور دیگر اختلافات کے باوجود انہوں نے کہا کہ چین اور امریکہ کو دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور تعاون کو گہرا کرنے کے لئے مشترکہ موضوعات اور مشترکہ مفادات کی تلاش کرنی چاہیے کیونکہ تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ دونوں ممالک تعاون سے فائدہ اٹھائیں گے اور محاذ آرائی سے شکست ہو گی۔
لی نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین ،امریکہ کے ساتھ ایک نئے قسم کے بڑے ممالک کے تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔
لی نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ خلوص کے ساتھ کام کرے ، اپنے الفاظ کو عمل سے ہم آہنگ کرے اور چین کے ساتھ مل کر مشترکہ سمت میں ٹھوس اقدامات اٹھائے تاکہ چین۔امریکہ تعلقات کو خراب ہونے کرنے کی بجائے مستحکم کیا جائے۔