• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 13th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور امریکہ کا اقتصادی اور مالیاتی ورکنگ گروپس قائم کرنے کا فیصلہتازترین

September 23, 2023

بیجنگ (شِنہوا)  چین اور امریکہ نے اقتصادی شعبے میں دو ورکنگ گروپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 چین کی وزارت خزانہ (ایم او ایف) نے گزشتہ روزایک بیان میں بتایا کہ یہ اقدام بالی میں دونوں ممالک کے صدور کے درمیان ہونے والی ملاقات میں  طے پانے والی مشترکہ مفاہمت پر عمل درآمد  اور  نائب وزیر اعظم اور چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی امورکے چینی نمائندے ہی لائی فینگ اوراور امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن کے درمیان اتفاق رائے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ورکنگ گروپس اقتصادی اور مالیاتی شعبوں کا احاطہ کریں گے۔ اقتصادی ورکنگ گروپ کی مشترکہ صدارت ایم او ایف اور امریکی محکمہ خزانہ کے نائب وزارتی حکام کریں گے۔ مالیاتی ورکنگ گروپ کی مشترکہ صدارت پیپلز بینک آف چائنہ اور امریکی محکمہ خزانہ کے نائب وزارتی عہدیدار کریں گے۔ دونوں ورکنگ گروپ اقتصادی اور مالیاتی امور پر رابطوں اور تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے باقاعدہ اور عارضی بنیادوں پر اجلاس کا انعقاد کریں گے۔