• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 25th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور امریکہ کے وزرا دفاع کی سنگاپور میں ملاقاتتازترین

June 01, 2024

سنگاپور(شِنہوا) چین اور امریکہ کے وزرا دفاع نے سنگاپور میں 21ویں شنگریلا ڈائیلاگ کے موقع پر گزشتہ روز ملاقات کی۔

چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے اپنے امریکی ہم  منصب لائیڈ آسٹن سے  گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی برادری دونوں ممالک کے درمیان  فوجی تعلقات میں مثبت  پیش رفت اور مفاہمت کی توقع رکھتی ہے، دونوں سربراہان مملکت کی طرف سے طے پانے والے اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرتے ہوئے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان تعاون کا صحیح طریقہ کار تلاش کیا جاسکتا ہے۔

ڈونگ نے واضح کیا کہ چین امریکہ  کی طرف سے اپنے وعدوں کی سنگین خلاف ورزی اور "تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند قوتوں کو غلط پیغام  دینے کے عمل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔ چینی وزیر دفاع نے مطالبہ کیا کہ امریکہ کسی بھی طرح سے فوجی امداد دے کر "تائیوان کی آزادی" کی حمایت نہ کرے۔