• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ایتھوپیا کا بیلٹ اینڈ روڈ سمیت دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اتفاقتازترین

May 26, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے جمعہ کو بیجنگ میں ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم اور امور خارجہ کے وزیر ڈیمیک میکونن ہاسن سے ملاقات کی۔

 چین اور ایتھوپیا تعاون کی جامع  سٹرٹیجک شراکت داری کا ذکر کرتے ہوئے ہان ژینگ نے بنیادی مفادات کے تحفظ میں چین کی پختہ حمایت کرنے پر ایتھوپیا کی تعریف کی۔

ہان نے کہا کہ چین اتحاد اور امن کو مستحکم کرنے اور اقتصادی بحالی کے لیے ایتھوپیا کی بھرپور حمایت کرتا ہے اورچین ایتھوپیا کے ساتھ مشترکہ طور پر اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر، عملی تعاون کو وسعت دینے اور عوام کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے تیار ہے۔

ایتھوپیا کے نائب وزیر اعظم ڈیمیک میکونن ہاسن نے امن کی بحالی اور چیلنجوں سے نمٹنے میں ایتھوپیا کے لیے چین کی بھرپور حمایت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ایتھوپیا چین کے اہم اقدامات کے نفاذ میں فعال طور پر حصہ لینے کے لیے تیار ہے۔