• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اور ایران کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے فروغ کا عزمتازترین

July 25, 2023

جوہانسبرگ(شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکرٹری علی اکبر احمدیان سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وانگ نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایران کے ساتھ رابطے اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین، ایران کی قومی خودمختاری اور وقار کے تحفظ، اس کے قومی حالات کے مطابق ترقی کے راستے پر چلنے اور اس کی قومی سلامتی کے تحفظ میں ایران کی حمایت جاری رکھے گا۔

 انہوں نے کہا کہ چین ،ایران کے اندرونی معاملات میں بیرونی مداخلت کی مخالفت کرتا ہے۔

وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ،ایران کے ساتھ جامع تعاون کے منصوبے پر عمل درآمد ، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کو آگے بڑھانے اور ایران کے لوگوں کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کا خوا ہا ں ہے۔

انہوں نے مز ید کہا کہ چین ایرانی شہر یوں  کی اقتصادی و سماجی ترقی کو فروغ دینے میں معاونت کرنے کے لئے ایران کے ساتھ ہم آہنگی کو مضبوط بنا ئے گا۔

احمدیان نے کہا کہ ایران، چین کے ساتھ اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو بہت اہمیت دیتا ہے اور انہیں امید ہے کہ دونوں فریق تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھائیں گے ۔ بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو جیسے شعبوں میں تعاون کو گہرا کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہوسکیں۔

احمدیان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان مصالحت کے حصول میں چین کے اہم کردار کو ایران سراہتا ہے اور علاقائی امن کے لئے مثبت کردار جاری رکھنے کے لئے چین کا خیرمقدم کرتا ہے۔