بیجنگ (شِنہوا) چین اور آسٹریلیا نے عالمی تجارتی تنظیم فریم ورک کے تحت ونڈ ٹاورز بارے تنازع سمیت مشترکہ تشویش کے امور مناسب طریقے سے حل کرنے پر اتفاق رائے کرلیا ہے۔
چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا کہ چین اور آسٹریلیا ایک دوسرے کے اہم تجارتی شراکت دار ہیں ۔ چین مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے اور پائیدار ترقی کے فروغ میں آسٹریلیا کے ساتھ کام کرنے کا خواہش مند ہے۔