ریاض(شِنہوا) چین اور عرب ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں اور تعاون کی عکاسی کرنیوالی ایک تصویری نمائش گزشتہ روز ریاض میں شروع ہو گئی ہے۔
چین کے اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے زیر اہتمام 3 روزہ تقریب کا انعقاد سعودی دارالحکومت کے ثقافتی محل میں کیا جا رہا ہے۔
شِنہوا نیوز ایجنسی کے چائنہ فوٹو آرکائیوز سے منتخب کردہ نمائش میں شامل 103 تصاویر میں اقتصادی، سماجی و ثقافتی تبادلوں اور تعاون، نوول کرونا وائرس وبائی امراض کے خلاف مشترکہ جنگ اور چین اور عرب ریاستوں کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کے اہم لمحات کو محفوظ کیا گیا ہے۔