• Dublin, United States
  • |
  • May, 4th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، انسداد منی لانڈرنگ کے قانون پر نظرثانی کا عمل شروعتازترین

April 23, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی قانون سازوں نے انسداد منی لانڈرنگ قانون کے نظرثانی مسودے پر منگل کو غور شروع کردیا ہے، جس میں مخصوص غیر مالیاتی اداروں کے لیے انسداد منی لانڈرنگ کے حوالے سے ذمہ داریوں کی وضاحت کی گئی ہے۔ اس مسودہ قانون کوغورکے لیے نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پیش کیا گیاتھا۔

سات ابواب میں 62 آرٹیکلز پر مشتمل، نئے مسودہ قانون  میں انسداد منی لانڈرنگ کوششوں کی نگرانی اور انتظام کو مضبوط  اور انسداد منی لانڈرنگ ذمہ داریوں سے متعلقہ شقوں کو بہتربنایا گیا ہے۔مسودہ قانون میں غیر مالیاتی اداروں کی حدود اور ان کی انسداد منی لانڈرنگ نگرانی کی ذمہ داریوں کی وضاحت کی گئی ہے۔