• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین، انٹرنیٹ شعبے کی تحقیق و ترقی کے اخراجات میں اضافہتازترین

November 07, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین کی انٹرنیٹ کمپنیوں نے رواں سال کی پہلی تین سہ ماہی کے دوران  تحقیق اور ترقی پر اپنے اخراجات میں اضافہ کیا ہے۔

وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اعداد و شمار  کے مطابق بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں نے اس عرصہ  کے دوران تحقیق و ترقی پر 56.6 ارب  یوآن (تقریباً 7.8 ارب  امریکی ڈالر) خرچ کیے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 8.8 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت نے کہا  ہے کہ جنوری سے ستمبر تک بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں اورمتعلقہ خدمات فراہم کرنے والی  کمپنیوں کی کاروباری آمدنی 11 کھرب  یوآن تک ہو گئی ہے  جو گزشتہ سال کے مقابلے میں  0.9 فیصد کم ہے۔

اسی مدت کے دوران  ان سب کا مشترکہ منافع 96.6 ارب  یوآن رہا جو کہ گزشتہ سال کی نسبت  8.3 فیصد کم ہے۔

بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں اور متعلقہ خدمات فراہم کرنے والی  کمپنیوں  میں ایسی کمپنیاں شامل  ہیں جن کی سالانہ کاروباری آمدنی کم از کم 2 کروڑ یوآن ہے۔