• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے، چینی سفارتکارتازترین

April 05, 2023

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چا ئنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے خارجہ امور کمیشن کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے چین کے ساتھ تعاون کے لئے انڈونیشیا کے کوآرڈینیٹر اور بحری امور اور سرمایہ کاری کے  را بطہ وزیر لوہت بنسر پانڈجیتان کے ساتھ چین۔انڈونیشیا اعلی سطح ڈائیلاگ تعاون میکانزم کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ میزبانی کی ہے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ نے کہا ہے کہ چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ  ہمہ جہت اسٹریٹجک رابطوں کو مضبوط کیا جاسکے۔

اس کے ساتھ سیاسی، معاشی، ثقافتی اور سمندری امور کے نئے تعاون کی طرز کو مزید گہرا کرتے ہوئے دونوں ممالک کی ترقی اور خطے کی خوشحالی کو مشترکہ طور پر فروغ دیا جا سکے۔

وانگ نے مزید کہا  کہ رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ ا نیشی ایٹو (بی آر آئی) کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے ۔چین انڈونیشیا کے ساتھ مل کر اگلے مرحلے میں بی آر آئی کے تحت تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

وانگ نے دونوں فریقین سے ترقیاتی سرمایہ کاری، سبز معیشت اور اناج سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون مضبوط کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سمندری تعاون کو گہرا کریں اور معاشی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعاون کو فروغ دیں۔چین اور انڈونیشیا کو چاہیے کہ دفاع اور قانون کے نفاذ میں بھی تعاون کو مضبوط کریں۔

وانگ نے مزید کہا کہ عہدیداروں کے تبادلے بڑھانے اور باہمی اسٹریٹجک اعتماد اور عوام میں دوستانہ تعلقات بھی مضبوط کرنے چا ہئیں۔

لوہت نے کہا کہ انڈونیشیا چین کو اہم اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتا ہے اور چین کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر بی آر آئی کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔

انڈونیشیا گلوبل ڈیویلپمنٹ ا نیشی ایٹو میں فعال طور پر مواقع  تلاش کرنے اور مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کے احساس کو مضبوط بنانے کا بھی خواہاں ہے۔