• Dublin, United States
  • |
  • May, 18th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین انڈونیشیا اعلیٰ سطح ڈائیلاگ کوآپریشن میکانزم کےچوتھے اجلاس کا انعقادتازترین

April 20, 2024

لابوآن باجو، انڈونیشیا(شِنہوا) چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے انڈونیشیا کے معاون وزیر برائے سمندری امور وسرمایہ کاری اور چین کے ساتھ تعاون کے کوآرڈینیٹر لوہوت بنسر پنڈجیتان کے ساتھ  چین اور انڈونیشیا کے اعلیٰ سطح ڈائیلاگ کوآپریشن میکانزم کے چوتھے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی،جس کے دوران تفصیلی تبادلہ خیال  کرتے ہوئے اگلے مرحلے کےعملی تعاون پر اتفاق رائے کیا گیا۔

اس موقع پر چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین اور انڈونیشیا، دونوں بڑے ترقی پذیر ممالک اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے نمائندے ہیں جن کے درمیان  گہری روایتی دوستی اور قریبی اور گہرا تعاون موجود ہے۔ گزشتہ سال دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان دو اہم ملاقاتیں  ہوئیں جن سے دوطرفہ  تعلقات کی ترقی کے لیے تزویراتی رہنمائی ملی ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ انڈونیشیا کو ترقی کے مشترکہ مقصد کے ساتھ  ایک شراکت دار اور تعاون کے لیے بہترین شراکت دار سمجھا اور ہمیشہ انڈونیشیا کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو اسٹریٹجک اور طویل مدتی نقطہ نظر سے دیکھا ہے۔ وانگ نے کہا کہ ان کا ملک انڈونیشیا کے ساتھ مل کر متعلقہ خصوصیات کے ساتھ جدیدیت کی راہ پر چلنے، دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے تزویراتی اتفاق رائے کی پیروی اور اعلیٰ سطح مذاکرات اور تعاون کے طریقہ کار کے کردار سے بھرپور استفادہ  کرنے اور مشترکہ طور پر اعلیٰ سطح اور معیار کی ہم نصیب مستقبل کی حامل چین-انڈونیشیا کمیونٹی کی تعمیر کا خواہاں ہے۔