• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، ہانگ ژو میں ایشیائی کھیلوں کی 110 ویں سالگرہ منائی گئیتازترین

September 25, 2023

ہانگ ژو (شِںہوا) ہانگ ژو میں ایشیائی کھیلوں کی 110 ویں سالگرہ کا جشن منایا گیا۔ براعظم کے پہلے بین الاقوامی کثیر کھیلوں کے ایونٹ ، مشرق بعید چیمپیئن شپ کھیلوں کا آغاز 1913 میں منیلا سے ہوا تھا۔

اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام صدر راجہ رندھیر سنگھ نے تقریب سے خطاب میں میں ایشیائی کھیلوں کی اہمیت پر زور دیا۔

راجہ رندھیر سنگھ نے کہا کہ او سی اے براعظم کے 5 خطوں میں اپنی مختلف ثقافتوں پر فخر کرتا ہے ۔ ایشیائی کھیل اور اولمپک کونسل آف ایشیا میں اعلیٰ درجے کے کھیل مقابلوں کے علاوہ بھی بہت کچھ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشیائی کھیل ہماری ثقافت اور ورثے کو اپنانے اور ہمارے براعظم کی ہر عظیم شے جیسا کہ موسیقی، رقص، گیت اور دیگر متاثر کن، تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کا وقت بھی ہے۔