ہانگ ژو (شِںہوا) چین کے شہر ہانگ ژو کے ہانگ ژو اولمپک اسپورٹس سینٹر اسٹیڈیم 19 ویں ایشیائی کھیلوں کے اختتام کے ساتھ ہی 23 ستمبر کو روشن کی جا نے والی مشعل کو بھی بجھادیا گیا ہے۔
افتتاحی تقریب کی طرح ڈیجیٹل مشعل بردار ایک بار پھر شائقین سے بات چیت کرنے میدان میں داخل ہوئے۔
ڈیجیٹل مشعل بردار مشعل بجھانے کے بعد ماضی کی حیرت انگیز یادوں کو دیکھتے میدان سے باہر چلے گئے جس کے ساتھ میدان میں آسمان پر جگمگ کرتے ستارے نظرآنے لگے اور رات کی تاریکی چھاگئی۔
یہ چین میں منعقدہ تیسرے ایشیائی کھیل تھے۔ ہانگ ژو کھیلوں کے دوران 40 کھیلوں کی 61 کیٹگریز میں 481 مقابلے منعقد ہوئے جس 45 ممالک اور خطوں کے 12 ہزار کے قریب کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
چین 201 سونے، 111 چاندی اور 71 کانسی کے تمغے جیت کر مسلسل 11 ویں بار تمغوں کی دوڑ میں پہلے نمبر پر رہا ۔ اس نے گوانگ ژو 2010 میں اپنے 199 طلائی تمغوں کا سابقہ ریکارڈ بھی توڑدیا۔