ہانگ کانگ (شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ حکومت نے پیرس اولمپک کھیلوں 2024 میں شریک چینی مین لینڈ اولمپیئن وفد کے اعزاز میں ایک استقبالیہ ضیافت کا اہتمام کیا۔
ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ کے چیف ایگزیکٹو جان لی نے استقبالیہ ضیافت میں کہا کہ مین لینڈ اولمپک کھلاڑی کئی بار ہانگ کانگ کا دورہ کرچکے ہیں جس سے ان کے جذباتی لگاؤ میں اضافہ ہوا کھیلوں کی ثقافت میں تبادلے و ترقی کو فروغ ملا ہے۔
لی کو یقین تھا کہ اس دورے سے مین لینڈ اور ہانگ کانگ کے لوگوں میں دوستی مزید گہری ہوگی اور ہانگ کانگ میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو کھیلوں کے لئے خود کو وقف کرنے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب ملے گی۔
چین کے ہانگ کانگ کی اسپورٹس فیڈریشن اور اولمپک کمیٹی کے صدر ٹموتھی فوک سن ٹنگ نے ضیافت میں کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وفد نے ہانگ کانگ کا دورہ کیا اور ملک کا فخر اور اولمپک کھیلوں کی خوشیاں بانٹیں۔
فوک نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مادر وطن کو واپسی کے بعد سے مرکزی حکومت نے مین لینڈ کھلاڑیوں کے مسلسل 7 بار ہانگ کانگ کے دورے کا اہتمام کیا جو ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے کے لئے مرکزی حکومت کی دیکھ بھال اور تعاون کا عکاس ہے۔
چینی اولمپک کمیٹی کے صدر گاؤ ژی دان نے ضیافت میں کہا کہ مین لینڈ اور ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے اولمپک کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیوں نے چینی کھیلوں کا جذبہ آگے بڑھایا ہے۔ نئے دور میں چینی جذبے کی واضح ترجمانی کی ہے اور چینی عوام کی امنگوں، جوش اور اعتماد کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔
وفد 3 روزہ دورے پر جمعرات کو ہانگ کانگ پہنچا تھا۔ وفد 3 عوامی تقریبات میں شرکت کرے گا۔ جس میں ملکہ الزبتھ اسٹیڈیم اور وکٹوریہ پارک سوئمنگ پول میں ایک شاندار شو اور دو تقریبات شامل ہیں۔ وفد ہفتے کو مکاؤ جائے گا۔