ہانگ کانگ (شِنہوا) چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں سال 2023 کے آغاز کے لیے ہفتے کی شام الٹی گنتی کی سرگرمیوں کے ایک سلسلے کا انعقاد کیا گیا۔
ہانگ کانگ میں نئے سال کی الٹی گنتی کی تقریبات کے سلسلے میں ہانگ کانگ ٹورازم بورڈ (ایچ کے ٹی بی ) کے زیر اہتمام ایک 25 منٹ کی ملٹی میڈیا پرفارمنس کا انعقاد کیا گیا جس میں وکٹوریہ ہاربر اور ہانگ کانگ اسکائی لائن کے پس منظر میں مختلف قسم کی پرفارمنسز پیش کی گئیں۔
اس کو دنیا بھر کے لوگوں تک پہنچانے کے لیے ٹی وی نیٹ ورکس اور انٹرنیٹ سمیت مختلف چینلز کے ذریعے براہ راست نشریات پیش کی گئیں۔
تقریب کا آغاز مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجکر 45 منٹ پر ہانگ کانگ کلچرل سینٹر کے ویونگ ڈیک پر نوجوان فنکاروں کی جانب سے پیش کردہ شاندار موسیقی اور کھیلوں کی پرفارمنس کے ساتھ ہوا۔
اس کے بعد ایک تخلیقی تھری ڈی اینی میشن فلم پیش کی گئی جس میں ناچتے شعلوں اور دلچسپ موسیقی کی نمائش کی گئی اور اس میں ہانگ کانگ کی تنوع اور قوت عمل کو دکھایا گیا تھا۔
سال 2022 کے آخری 30 سیکنڈز کے دوران ہانگ کانگ کنونشن اور نماش مرکز (ایچ کے سی ای سی ) کی عمارت کا سامنے والا حصہ ایک بہت بڑی گھڑی میں تبدیل ہو گیا جس میں 2022 کی آخری گنتی کی گئی اور نئے سال کا استقبال کیا گیا۔
سال2023 میں قدم رکھتے ہوئے ایک مشہور ملٹی میڈیا شو کے ایک بہتر ایڈیشن روشنیوں کے ترانے نے ہانگ کانگ کے آسمان کو منور کر دیا۔
اس کے ساتھ ہی وکٹوریہ بندرگاہ کی ساحلی پٹی کے ساتھ واقع عمارتیں اور لینڈ مارکس چمکتی ہوئی لیزر بیم اور روشنیوں کے ساتھ آتش بازی سے چمک اٹھیں۔
ہانگ کانگ کے رہائشیوں کی ایک بڑی تعداد اس شاندار لائٹ شو کو دیکھنے کے لئے باہر نکلی تھی۔ اس موقع پر وونگ نامی ایک شخص نے کہا کہ یہ نیا سال منانے کا ایک حیرت انگیز طریقہ ہے۔
انہوں نے سب لوگوں کی اچھی صحت کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے سال میں ہانگ کانگ مزید خوشحال ہو گا۔
ہانگ کانگ ٹورازم بورڈ نے کہا ہے کہ یہ تقریب معاشرے کو گرمجوشی اور مثبت توانائی فراہم کرے گی، ہانگ کانگ کی قوت حیات کو ظاہر کرے گی اور نئے سال کے لیے ایک بہتر انداز کا آغاز کرے گی۔