• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 11th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین-امریکہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا کے لیے بھی اہمیت کے حامل ہیں،چینی وزیر خارجہتازترین

May 08, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ چھن گانگ نے پیر کو بیجنگ میں چین میں امریکی سفیر نکولس برنز سے ملاقات کی۔

چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں انڈونیشیا کے سیاحتی مقام بالی میں ہونے والی ملاقات کے دوران طے پانے والے اہم اتفاق رائے کا ذکر کرتے ہوئے، چھن نے کہا کہ چین-امریکہ تعلقات  نہ صرف دونوں ممالک بلکہ دنیا کے لیے بھی اہمیت کے حامل ہیں۔

تاہم،چھن نے کہا کہ اس کے بعد سے امریکہ کی طرف سے نامناسب بیانات اور افعال نے چین-امریکہ تعلقات میں مشکل سے حاصل کردہ مثبت رفتار کو نقصان پہنچایا ،طے شدہ مذاکرات اور تعاون پر مبنی ایجنڈے میں خلل ڈالا اور دو طرفہ تعلقات کو دوبارہ سرد خانے کی نذر کردیا۔

چھن نے کہا کہ تعلقات میں تنزلی سے بچتے اور چین اور امریکہ کے درمیان حادثات کو روکتے ہوئے اولین ترجیح چین اور امریکہ کے تعلقات کو مستحکم کرناہے۔  دونوں ممالک کے درمیان بنیادی اتفاق رائے ہونا چاہئے اور ریاست سے ریاست کے تعلقات کے ساتھ، خاص طور پر دو بڑے ممالک کے درمیان تعلقات میں یہ سب سے اہم بات ہے جسے برقرار رکھنا ضروری ہے۔