• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین-امریکہ مشترکہ منصوبے نے کروز جہازوں کا نیا فلیٹ برانڈ متعارف کرادیاتازترین

November 25, 2022

شنگھائی(شِنہوا) چین کی سب سے بڑی جہازساز کمپنی چائنہ سٹیٹ شپ بلڈنگ کارپوریشن (سی ایس ایس سی) اور امریکہ کی کارنیول کارپوریشن کے مشترکہ منصوبے،سی ایس ایس سی کارنیول کروزشپنگ نے جمعہ کو چینی کروزجہازوں کے ایک برانڈ، اڈورا کروزکو متعارف کرایا ہے۔

سی ایس ایس سی کارنیول کا پہلا چین میں تیار کردہ کروزجہاز اس وقت شنگھائی ویاگاو چھیاو  شپ یارڈ میں زیر تعمیر ہے۔ توقع ہے کہ 2023 کے آخر میں مقررہ لانچنگ وقت  پر یہ نئے برانڈ کے تحت سفر کرے گا۔ سی ایس ایس سی  کارنیول کے بیڑے میں اب دو بحری جہاز، کوسٹا اٹلانٹیکا اور کوسٹا میڈیٹرینیا شامل ہیں۔ کروز کمپنی نے کہا کہ اس کے پہلے دو چین کے بنائے ہوئے بڑے کروز جہاز جو اس وقت زیر تعمیر ہیں نئے برانڈ کے تحت سفر کریں گے۔

 کمپنی کے مطابق  ایڈورا کروز بحری جہاز شنگھائی میں ووسونگ کو ہوم پورٹ کے طور پر استعمال کرتے ہوئے میری ٹائم سلک روڈ کے ساتھ طویل راستوں پر کام کرتے ہوئے  چینی ثقافت  اور چین اور دیگر ممالک کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے والے کیریئر کے طور پر کام کریں گے۔