بیجنگ(شِنہوا)چین نے چاند کے نمونوں سے متعلق اپنے جاری کردہ ایپلیکیشن پروسیجرزکے مطابق مناسب چینلز کے ذریعے چاند کےنمونے حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے کی غرض سے امریکہ سمیت دنیا بھر کے سائنسدانوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
چائنہ نیشنل اسپیس ایڈمنسٹریشن (سی این ایس اے) کے ترجمان شو ہونگ لیانگ نے یہ بیان چین میں امریکی سفیر نکولس برنز کے حالیہ ریمارکس کے جواب میں جمعہ کو دیا۔ ترجمان نے کہا کہ چین خلا میں بین الاقوامی تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور امریکہ کے ساتھ خلائی تبادلے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔
چائنہ ڈیلی کی رپورٹ کے مطابق 12 دسمبر کو واشنگٹن میں ایک تھنک ٹینک، کونسل آن فارن ریلیشنز کے زیر اہتمام ایک لیکچر میں شرکت کرتے ہوئے برنز نے چین-امریکہ خلائی تعاون کے بارے میں اپنے نقطہ نظر کی درخواست کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ "چین نے خلا میں امریکہ کے ساتھ کام کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی ظاہر کی ہے۔"
شو نے اس واضح تضاد پر حیرت کا اظہار کیا جہاں امریکہ تعاون پر زور دیتا ہے وہاں اس کے کچھ لوگ وولف ترمیم کی تعریف کرتے ہیں جو چین کے ساتھ خلائی تعاون کو محدود کرتی ہے اور اس کے مستقل ہونے کی حمایت کرتی ہے۔