بنکاک(شِنہوا) چینی صدر شی جن پھنگ نے کہاہے کہ چین بحرالکاہل کے جزائر والے ممالک کے خطے میں امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے نیوزی لینڈ کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے تیار ہے۔
ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک) کے اقتصادی رہنماؤں کے29 ویں اجلاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کے ساتھ ملاقات میں شی نے کہا کہ امن کا حصول اور ترقی اور تعاون کو فروغ دینا بحرالکاہل کے جزائر والے ممالک کے حوالے سے چین کی پالیسی کا نقطہ آغاز رہا ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس سال چین اور نیوزی لینڈ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50ویں سالگرہ ہے، صدرشی نے کہا کہ گزشتہ پانچ دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے تعلقات میں مضبوط اور مستحکم ترقی برقرار رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جامع اسٹریٹجک پارٹنرز کے طور پر، دونوں ممالک کو رابطوں ، باہمی اعتماد کو بڑھانا چاہیے اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات اور اہم خدشات کو مدنظر رکھنا چاہیے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دوطرفہ تعلقات پائیدار ترقی کے صحیح راستے پر رہیں۔
چینی صدر نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ ریوی ایلی کے جذبے کو آگے منتقل کرتے ہوئے اسے مزید ترقی دیں، دو طرفہ مکالمے اور لوگوں، نوجوانوں اور ذیلی قومی سطح پر تبادلوں کی حمایت کریں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو بڑھایا جا سکے۔