• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، الجیر ین ڈاکٹریٹ طالبہ کی مارشل آرٹس میں دلچسپیتازترین

August 03, 2023

چھنگ دو (شِنہوا) چھنگ دو ورلڈ یونیورسٹی کھیلوں میں ووشو ٹور نامنٹ کے دوران نان چھوان کا مظاہرہ کرنے والی الجیر یا کی مارشل آرٹس کھلاڑی لوئیزا آیت مولود نے مقابلے کے بعد مسکراہٹ کے ساتھ  زبردست حوصلہ افزائی وصول کی۔

بوحمد بوبخارا یونیورسٹی میں الیکٹریکل انجینئرنگ میں ڈاکٹریٹ کی 27 سالہ طالبہ لوئیزا نے چھنگ دو میں  خواتین کے نان چھوان اور نان ڈاؤ مقابلے میں حصہ لیا ۔وہ گزشتہ چند برس کے دوران دیگر غیر ملکی افراد کی طرح مارشل آرٹس میں بہت زیادہ مصروف رہی ہیں۔

لوئیزا نے بتایا  کہ مارشل آرٹس ان کے لئے ایک شوق سے بڑھ کر ہے۔ یہ ان کا طرز زندگی ہے،انہیں دوسری زندگی کی طر ح ما رشل آرٹس سے محنت اور تو جہ حاصل ہوئی ہے۔

لوئیزا نے بتایا کہ ان میں صبر کا مادہ بہت کم ہے تاہم تقریباً 10 برس تک مارشل آرٹس کی مشق کرنے کے بعد انہوں نے زیادہ توانائی حاصل کی اور اس کی مدد سے ہی انہوں نے ورزش اور تعلیم  کی منصوبہ بندی کرنے کی صلاحیت حاصل کی۔

لوئیزا نے مزید بتایا کہ مارشل آرٹس سے لگاؤ کی بے شمار وجوہات ہیں۔ مشق کا مقصد صرف چست رہنا نہیں ہے بلکہ  جسم اور دماغ کے درمیان توازن قائم کرنا ہے۔ مارشل آرٹس نے انہیں یونیورسٹی میں اپنی تعلیم پر توجہ دینے میں مدد کی ۔

مارشل آرٹس نے لوئیزا کو الجیر یا میں متعدد دوست بنانے میں بھی مدد کی۔ جمنازیم میں مارشل آرٹس کی مشق کے باعث انہوں نے  متعدد لو گوں کی تو جہ حاصل کی۔

چین، جنوب مغربی صوبہ سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں 31 ویں ایف آئی ایس یو سمر ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں الجیر یا کی لوئیزا آیت مولود ووشو خواتین کے نان ڈاؤ میں مقابلہ کررہی ہے۔(شِنہوا)

لوئیزا نے مزید بتایاکہ مارشل آرٹس ایک مقناطیس کی مانند ہے جو لوگوں کو انہیں دیکھنے پر مجبور کرتا ہے۔ مارشل آرٹس ان کے ملک میں مقبول ہے اور الجیر یا میں تقریباً 60 ہزار افراد مارشل آرٹس کے کھیل میں مشغول ہیں۔