• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 8th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ پوائنٹس کی تعداد میں تیزی سے اضافہتازترین

December 28, 2022

بیجنگ (شِنہوا) چین میں الیکٹرک گاڑیوں کے لئے نئے چارجنگ پوائنٹس کی تعداد میں رواں سال کے دوران تیزرفتار اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ الیکٹرک گاڑیوں کی بڑی تعداد کی ضرورت کو پورا کرنا ہے۔

چائنہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹر کچر پروموشن الائنس کے مطابق نومبر کے اختتام تک ملک میں چارجنگ سہولیات 49 لاکھ 50 ہزار ہو گئیں جو کہ گزشتہ برس کے اسی عرصے سے 107.5 فیصد زیادہ ہے۔

چائنہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹر کچر پروموشن الائنس نے بتایا کہ جنوری سے نومبر کے دوران 23 لاکھ 30 ہزار چارجنگ پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

مجموعی طور پر نئے سرکاری چارجنگ اسٹیشنز کی تعداد ایک برس قبل کی نسبت دو گنا ہوگئی ہے جبکہ نجی چارجنگ پوائنٹس کی تعداد رواں سال کے ابتدائی 11 ماہ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 4 گنا ہوچکی ہے۔

چارجنگ کی سہولیات میں تیزی رفتار ترقی ملک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی نئی توانائی کی گاڑیوں کے سبب ہے۔

چائنہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹر کچر پروموشن الائنس نے کہا ہے کہ چین میں جنوری سے نومبر کے دوران نئی توانائی گاڑیوں کے 60 لاکھ 7 ہزار یونٹس فروخت ہوئے جو اس عر صہ کے دوران نئے شامل ہو نے والے چارجنگ پوائنٹس سے تقریباً 2.6 فیصد زائد ہے۔

 یہ تیز رفتار اضافہ اس ترقی پذیرصنعت کی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔