روم (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن چھن وین چھنگ نے کہا ہے کہ چین اٹلی کے ساتھ دو طرفہ سیکورٹی تعاون کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنے بارے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کے سلامتی کے مفادات کا بہتر تحفظ کیا جا سکے۔
سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے کمیشن فار پولیٹیکل اینڈ لیگل افیئرز کے سربراہ چھن نے یہ بات اطالوی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ انتونیو تاجانی کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ پیچیدہ بین الاقوامی صورتحال اور سنگین عالمی چیلنجزکے پیش نظر چین اٹلی کے ساتھ مل کر مختلف شعبوں اور تمام سطح پر باہمی تبادلوں اور تعاون کو جامع طور پر مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے سلامتی کے مفادات کے تحفظ میں نیا کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔
چھن نے کہا کہ چین اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اٹلی کو ایک جامع اسٹریٹجک پارٹنر اور چین ۔یورپی یونین تعلقات کی مضبوط ترقی کو فروغ دینے کے لئے ایک مثبت قوت کے طور پر دیکھتا ہے۔
چین اور اٹلی دونوں قدیم تہذ یبیں ہیں جن میں دوستانہ تبادلوں، وسیع مشترکہ مفادات اور تعاون کی گہری بنیاد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کو اپنی دوستی کی روایت کو وراثت کے طور پر لینا اور اسے آگے بڑھانا چاہئے اور دوطرفہ دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مختلف سماجی نظام اور ثقافتی پس منظر والے ممالک کے لئے ایک اچھی مثال قائم کرنا جاری رکھنا چاہئے۔
تاجانی نے اٹلی اور چین کے درمیان موجودہ قریبی رابطے اور اعلیٰ سطح کےسیاسی تبادلوں کی تعریف کی۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کیا کہ چین ایک اہم شراکت دار ہے اور اٹلی چین کے ساتھ وسیع اور متنوع تعاون رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی تعاون میں مزید کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں۔