بیجنگ (شِنہوا)چین کے 70 بڑے اور در میا نے در جے کے شہروں میں اکتوبر کے دوران گھروں کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جبکہ دیگر شہروں میں گھروں کی قیمتوں میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔
قومی بیورو برائے شماریات نے بدھ کے روز بتایا کہ اکتوبر کے دوران 70 شہروں میں سے 58 میں نئے گھروں کی فروخت قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت کمی ہوئی ہے جبکہ ستمبر میں شہروں کی یہ تعداد 54 رہی تھی۔
مجموعی طور پر 62 شہروں میں گھروں کی دوبارہ فروخت کی قیمتوں میں کمی ہوئی جو کہ پچھلے مہینے کے 61 سے زیادہ ہے۔
پہلے درجے کے چار شہروں بیجنگ، شنگھائی، شین ژن اور گوا نگ ژو میں نئے گھروں کی قیمتوں میں اکتوبر کے دوران گزشتہ ماہ کی نسبت 0.1فیصد کمی ہوئی جن میں پچھلے مہینے کی نسبت کوئی تبدیلی نہ ہوئی۔
31 دوسرے در جے کے شہروں میں نئے گھروں کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.3 فیصد کمی ہوئی جو کہ ستمبر کی نسبت 0.1 فیصد پوائنٹس زیا دہ رہیں۔ جبکہ 35 تیسرے در جے کے شہروں میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.4 فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔
چار پہلے درجے کے شہروں میں گزشتہ ماہ کی نسبت گھروں کی دو بارہ فروخت کی قیمتوں میں 0.3 فیصد کمی ہوئی۔ اسی
عرصے کے دوران دوسرے اور تیسرے در جے کے شہروں میں قیمتوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت 0.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔