اقوام متحدہ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی مرکزیت کے ساتھ بین الاقوامی نظام کی مستقل حمایت کرے گا۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے دائی بنگ نے اقوام متحدہ کی 78 ویں جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے مرکزی افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین بنی نوع انسان کے ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایک کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے انتھک محنت کررہا ہے اوروہ اقوام متحدہ کی مرکزیت کے ساتھ بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے برقراررکھ رہاہے،یہ کمیٹی اقوام متحدہ کے اندرونی انتظامی اور بجٹ کے معاملات کی ذمہ دار ہے۔
چینی سفیر نے کہا کہ جاری عالمی چیلنجوں کا سامنا کرتے ہوئے، رکن ممالک کو اقوام متحدہ کے کردار کو مضبوط بنانے کے لیے مل کر کام کرتے ہوئے حقیقی کثیرالجہتی پر قائم رہنا چاہیے۔
دائی بنگ نے کہا کہ مالیات اقوام متحدہ کیے امور چلانے کی بنیاد اور ایک اہم عنصر کے طور پر کام کرتا ہے۔اقوام متحدہ کے کردار کو برقرار رکھنے اور کثیرالجہتی کے عزم کو پورا کرنے کے لیے، تمام رکن ممالک کو اپنی ذمہ داریاں پورا کرنا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ایک بڑے شراکت دار کے ذمہ طویل عرصے کے بقایا جات ہیں جو اقوام متحدہ کے لیکویڈیٹی بحران کی بنیادی وجہ ہے۔