• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 28th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین اقوام متحدہ حیاتیاتی تنوع معاہدے پرعملدرآمد میں تعاون کرے گا:صدرکوپ 15تازترین

December 22, 2022

مونٹریال، کینیڈا(شِنہوا) کوپ 15کے صدر اور چین کے وزیر برائے حیاتیاتی ماحولیات وماحول ہوانگ رن چھیو نے کہا ہے کہ  چین کوپ 15 میں منظور کیے گئے اقوام متحدہ کے حیاتیاتی تنوع کے معاہدے پر عملدرآمد میں تعاون کرے گا۔حیاتیاتی تنوع سے متعلق اقوام متحدہ کنونشن پر فریقین کی کانفرنس (کوپ) کا 15واں اجلاس  کنمنگ-مونٹریال گلوبل بائیو ڈائیورسٹی فریم ورک کی منظوری کے ساتھ تقریباً دو ہفتوں کےبعد گزشتہ دنوں اختتام پزیر ہوا، جس کا مقصد حیاتیاتی تنوع  کو پہنچنے والے نقصان کوبحال کرنا تھا۔

ہوانگ نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین فریم ورک میں اہداف اور مقاصد کے حصول کے لیے فعال رہنمائی کرتے ہوئے متعلقہ فیصلوں پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائے گا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ترقی پذیر ملک کے طور پر، چین فریم ورک میں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کرے گا۔

کینیڈا کے شہر مونٹریال میں اقوام متحدہ حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کے فریقین کی کانفرنس کے 15ویں اجلاس (کاپ 15) کے دوسرے مرحلے کے دوران شرکاء چینی پویلین کا دورہ کر تے ہوئے۔(شِنہوا)

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ چین ترقی پذیر ممالک میں حیاتیاتی تنوع کے کنونشن کی عالمی ماحولیاتی سہولت فنڈنگ میکانزم کا سب سے بڑا حصہ دار ہے ہوانگ نے کہا کہ چین ترقی پذیر ممالک کو اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرتا رہے گا۔