بیجنگ(شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ چین ایشیا و بحرالکاہل خطے کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا اور توقع ہے کہ وہ مستحکم ترقی کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی کھپت میں مضبوط بحالی دیکھے گا۔
آئی ایم ایف نے ایشیا و بحر الکاہل علاقائی اقتصادی آؤٹ لک کے اپنے مئی کے ایڈیشن میں کہا کہ چین کی معیشت اس سال 5.2 فیصد تک پھیلے گی جو گزشتہ سال اکتوبر میں کی گئی اس کی سابقہ پیش گوئی سے 0.8 فیصد زیادہ ہے۔
آئی ایم ایف اور چائنہ فنانس 40 فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایک میڈیا بریفنگ میں آئی ایم ایف کے ایشیا اوربحرالکاہل محکمے کے ڈائریکٹر کرشنا سری نواسن نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار نے 2023 میں ایک متحرک آغاز کے لیے ہماری پیشن گوئی کی تصدیق کی ہے جس میں کھپت میں زبردست بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ عام طور پر چینی ترقی میں 1 فیصد کا اضافہ بقیہ ایشیا کے لیے اوسطاً 0.3 فیصد کے اضافے کا باعث بنتا ہے۔