ڈبلن (شِنہوا) آئرلینڈ کے مرکزی شماریات کے دفتر (سی ایس او) کے مطابق چین ایشیا میں آئرلینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ سامان کی تجارت 7.4 ارب یورو ز(8.3 ارب امریکی ڈالرز) سے زائد رہی۔
سی ایس او نے اپنی ماہانہ درآمدات و برآمدات کی رپورٹ میں کہا کہ آئرلینڈ نے جنوری سے مئی کے درمیان چین کو 3.96 ارب یوروزکی مالیت کا سامان برآمد کیا جبکہ اس کی درآمدات کی مالیت 3.47 ارب یوروزتھی۔
چین، یورپ سے باہر آئرلینڈ کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا۔
امریکہ دنیا میں آئرلینڈ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار تھا جس کا رواں سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران دو طرفہ تجارت کا حجم 30 ارب یوروز سے زائد رہا۔
آئرلینڈ کی جانب سے جنوری سے مئی کے درمیان برآمد کی جانے والی اشیا کی مجموعی مالیت 82.5 ارب یوروز رہی جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 5.51 فیصد کم ہے۔
اس کی مجموعی درآمدات کی مالیت 57.7 ارب یوروز رہی جو گزشتہ سال کی نسبت 5.07 فیصد زیادہ ہے۔