لندن(شِنہوا) برطانیہ میں چین کے سفیر ژینگ ژی گوانگ نے کہا ہے کہ ایشیا بحرالکاہل دنیا میں سب سے تیز رفتار ترقی، سب سے وسیع صلاحیت اور سب سے متحرک تعاون والا خطہ ہے اور چین ہمیشہ سے ہی اس خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے ایک مضبوط قوت رہا ہے۔ لندن میں ایشیا ہاؤس کے سالانہ آؤٹ لک 2024 کی لانچنگ کے موقع پرچینی سفیر نے کہا کہ ایشیا بحرالکاہل میں امن، استحکام اور خوشحالی نہ صرف خطے بلکہ دنیا کے مستقبل پر منحصر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک صدی میں پہلی باررونما ہونے والی تبدیلیوں کے دور میں چین ہم نصیب مستقبل کے ساتھ ایشیا بحرالکاہل کمیونٹی کی تعمیر کے مقصد کے لیے تمام فریقوں کے ساتھ بات چیت اور تعاون کومضبوط بنائے گا۔
چین دوستی، خلوص، باہمی مفاد اور شمولیت کے اصول پر عمل پیرااورہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستی اور شراکت داری کے لیے کام کررہاہے۔
چینی سفیر نے ممالک پر زور دیا کہ وہ ایک دوسرے کا احترام اور امن کو برقرار رکھتے ہوئے کھلے پن اور تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تبادلوں اور ایک دوسرے سے سیکھنے کے اصولوں پر عمل کریں۔