شیراز، ایران (شِنہوا)ایران میں لوگوں نے ملک کے جنوبی شہر شیراز میں نانجنگ میں پیدا ہونے والے چینی مصنف چھاؤ شیو چھن کے مجسمے کا دورہ کیا، چھاؤ "ڈریم آف دی ریڈ چیمبر" ناول کے مصنف تھے، جس کا شمار چینی ادب کی چار کلاسک تصانیف میں کیا جاتا ہے۔
اسی پارک میں دوسری طرف فارسی کے مشہور شاعر سعدی شیرازی کا مجسمہ بھی نصب ہے جو شیراز میں پیدا ہوئے تھے۔
ثقافتی شخصیات کے ان دونوں مجسموں کو دیکھنے کے لیے مقامی اور چینی سیاح یہاں آتے ہیں۔
نانجنگ اور شیراز کے شہر، اپنے تاریخی اور ثقافتی پس منظر کے لیے مشہور ہیں، جنہیں اپنے جڑواں شہروں کے رشتے پر فخر ہے۔
ایران کے جنوبی شہر شیرازکے پارک میں ایرانی نوجوان چینی مصنف چھاؤ شیوچھن کے مجسمے کے سامنے تصاویر بنواتے ہوئے(شِنہوا)
ایران کے جنوبی شہر شیرازکے پارک میں سعدی شیرازی کے مجمسہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
چینی سیاح ایران کے جنوبی شہر شیرازکے پارک میں سعدی شیرازی کےمجسمے کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)