• Unknown, Unknown
  • |
  • Jan, 10th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، این ای ویز سے لدی مال بردار ٹرین گوانگ ڈونگ سے یورپ کیلئے روانہتازترین

January 12, 2023

گوانگ ژو(شِنہوا) چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو سے نئی توانائی سے چلنے والی 50 گاڑیوں(این ای ویز) کو لے کر جانیوالی مال بردار ٹرین جمعرات کے روز یورپ کیلئے روانہ ہو گئی ہے۔

مقامی کسٹمز کے مطابق یہ صرف چینی ساختہ این ای ویز کیلئے صوبہ گوانگ ڈونگ سے روانہ ہونیوالی پہلی چائنہ ۔ یورپ مال بردار ٹرین ہے۔ گوانگ ڈونگ ملک کا مرکزی پیداواری علاقہ اور غیرملکی تجارت میں اہم حصہ دار ہونے کے ساتھ این ای ویز کا ایک بڑا پیداواری بیس بھی ہے۔

ٹرین چین کی شمال مغربی ہورگوس پورٹ کے راستے پر سفر کرے گی اور اس سفر میں تقریباً 15 دن لگیں گے۔

گوانگ ژو کسٹمز نے بلا تعطل لاجسٹکس اور سپلائی چین کو یقینی بنانے کی خاطر این ای ویز درآمدات کیلئے ایک گرین چینل قائم کیا ہے۔

2022ء کے دوران گوانگ ژو کسٹمز کے تحت 339 مال بردار ٹرینوں کی آمد و روانگی دیکھی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 164.84 فیصد زیادہ ہے۔