بیجنگ(شِنہوا)عالمی مارکیٹ ریسرچ فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن (آئی ڈی سی) کی ایک رپورٹ کے مطابق 2026-2022 کی مدت کے دوران چین کی نئی انرجی وہیکل (این ای وی) مارکیٹ میں تیزی سے توسیع متوقع ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس مدت کے دوران 35.1 فیصد کی کمپاؤنڈ سالانہ شرح نمو کے ساتھ ملک کی این ای وی مارکیٹ کا حجم 2026 میں 1کروڑ59لاکھ80ہزار یونٹس تک پہنچنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس نے خالص الیکٹرک گاڑیوں کے لیے کمپاؤنڈ سالانہ ترقی کی شرح 37.5 فیصد رہنے کی پیش گوئی کی ہے، جب کہ پلگ ان ہائبرڈ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے یہ شرح 20.5 فیصد تک پہنچ جائے گی۔ اعداد و شمار کے مطابق 2026 میں چینی مارکیٹ میں نئی این ای ویز کی رسائی کی شرح 50 فیصد سے تجاوز کر سکتی ہے۔ آئی ڈی سی کی طرف سے کئے گئے ایک سروے کے مطابق، صارفین کا خیال ہے کہ این ای ویز کے لیے موجودہ عوامی چارجنگ اور متبادل سہولیات عام طور پر مختصر فاصلے کے شہری دوروں کی مانگ کو پورا کر سکتی ہیں۔