بیجنگ(شِنہوا) چین نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں( این ای ویز) کی بیٹریوں کی ری سائیکلنگ کے انتظامات کومضبوط بنانے کیلئے اقدامات متعارف کرائے گا۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک عہدیدار ہوانگ لی بن نے جمعہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں کی صنعت کی تیز رفتار ترقی کے ساتھ ارضیاتی ماحول کے تحفظ ، وسائل کے استعمال کو بہتر اور این ای ویز صنعت کی پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے بیٹریوں کی ری سائیکلنگ بہت اہمیت رکھتی ہے۔
حالیہ برسوں میں وزارت نے متعدد پالیسیاں جاری کرتے ہوئے ان کو نافذ کیا ہے اور این ای ویز بیٹریوں کی ری سائیکلنگ کے مختلف طریقے تلاش کیے ہیں۔ وزارت کے مطابق اگست کے اختتام تک 190 سے زائد کاروباری ادارے ملک بھر میں 10 ہزار 235 ری سائیکلنگ آؤٹ لیٹس قائم کر چکے ہیں۔
ہوانگ لی بن نے کہاکہ وزارت غیر کارآمد بیٹریوں کو ختم کرنے اور ان کی موثر ری سائیکلنگ میں تکنیکی کامیابیاں حاصل کرنے کیلئے مزید کوششیں جاری رکھے گی۔