• Dublin, United States
  • |
  • Jan, 7th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ایچ کے ایس اے آر کی ایپک اجلاس میں شرکت کے جائز اور قانونی حق کا بھرپورتحفظ کرے گا:ترجمانتازترین

July 29, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ وہ  ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) کی ایپک  اجلاس میں شرکت کے جائز اور قانونی حق کا بھرپور طریقے سے تحفظ کرے گا۔

چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز باقاعدہ نیوز بریفنگ میں نامعلوم امریکی حکام کے حوالے سے ان رپورٹس کے جواب میں کیا کہ امریکہ ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو جان لی کو پابندیوں کی وجہ سے اس سال کے آخر میں امریکہ میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپک ) کے اقتصادی رہنماؤں کے اجلاس میں مدعو نہیں کرے گا۔ ماؤ نے کہا کہ اس پر  وسیع اتفاق پایا جاتا ہے کہ ایپک  کے میزبان ممالک کی  یہ ذمہ داری ہے کہ وہ ایپک کے اجلاسوں میں تمام اراکین کے نمائندوں کی شرکت کو یقینی بنائیں۔  چیف ایگزیکٹو جان لی اور دیگر چینی حکام پر غیر قانونی اور غیر معقول پابندیاں عائد کرنا بذات خود ایک دھونس ہے جو بنیادی بین الاقوامی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ترجمان  نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر کے چیف ایگزیکٹو کو ان پابندیوں کا حوالہ دے کر ایپک  اجلاس میں مدعو نہ کرنا ایک اور غلطی ہے، جو ایپک کے قوانین کی صریح اور میزبان کے طور پر امریکی وعدے کی سنگین خلاف ورزی کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ چین اس کی سختی سے مذمت اور اس کی بھرپورمخالفت کرتا ہے اور اس نے  امریکہ کے ساتھ اس معاملے کو بھرپور طریقے سے اٹھایا ہے۔