بیجنگ (شِنہوا) چین میں اگست کے دوران انفرادی صارفین کی جانب سے مانگ میں اضافے کے سبب پرسنل کمپیوٹرز کی فرو خت میں اضا فہ ہوا ہے۔
عالمی مارکیٹ ریسرچ فرم انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اگست میں انفرادی صارفین کو پرسنل کمپیوٹرز کی فروخت 26 لاکھ 90 ہزار یونٹ تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کی نسبت 10.2 فیصد زائد ہے۔
اسکول واپسی کے خریداری موسم میں لیب ٹاپ کی فروخت خصوصی طور پر مستحکم رہی جو 1 برس کے مقابلے میں 18.4 فیصد زیادہ ہے۔
تاہم تجارتی استعمال کے لئے پرسنل کمپیوٹرز کی فروخت گزشتہ برس کی نسبت 4.1 فیصد کم ہوکر 49 لاکھ 70 ہزار یونٹس رہ گئی۔