بیجنگ (شِںہوا) چین کے کچھ خطوں میں گرمی ، موسم گرما کی بارش اور نوول کرونا وائرس وبا کے دوبارہ پھیلاؤ کے سبب نقل وحمل کی سرگرمیوں میں کچھ حد تک بہتری ہوئی ہے۔
چائنہ فیڈریشن آف لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ کے مطابق ملک میں نقل و حمل کی منڈی پر نگاہ رکھنے والا انڈیکس اگست میں 46.3 فیصد رہا جو جولائی سے 2.3 فیصد پوائنٹس کم ہے۔
انڈیکس کی 50 سے اوپر کی ریڈنگ اضافے اور جبکہ نیچے کی ریڈنگ سکڑاؤ کو ظاہر کرتی ہے۔
اگست میں نئے آرڈرز کا ذیلی انڈیکس 46.9 فیصد رہا جو جولائی کی نسبت 3 فیصد پوائنٹس کم ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ ملکی پیداوار اور کھپت کی طلب بحالی میں اب بھی تیزی نہیں آئی ہے۔
کاروباری سرگرمیوں کی توقعات بارے ذیلی انڈیکس 54.2 فیصد تک پہنچ گیا جو اس جانب اشارہ کرتا ہے کہ نقل و حمل کے ادارے مستقبل میں شعبے کی ترقی بارے کافی پرامید ہیں۔