نیروبی(شِنہوا) عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ژانگ شیانگ چھین نے کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں، سست عالمی معیشت کی وجہ سے ڈیجیٹل معیشت کو اپنی ترقی کے لیے ایک اہم محرک بنانے والے افریقی ممالک کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور چین براعظم کی ڈیجیٹل معیشت کو ترقی دینے اوراس کی جدیدیت کی خواہشات کو پورا کرنے میں ایک اہم شراکت دار کے طور پر افریقہ کے ساتھ قریبی روابط کے ساتھ سامنے آیا ہے۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ژانگ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ترقی پذیر خاص طور پر افریقی ممالک نے محدود فوائد حاصل کیے ہیں، کہا کہ اقتصادی عالمگیریت کے عمل میں گلوبل نارتھ اور گلوبل ساؤتھ کے درمیان مفادات کی تقسیم میں عدم توازن موجود ہے۔
کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں افتتاحی انٹرنیٹ پروٹوکول ورژن 6 (آئی پی وی 6) سربراہی اجلاس کے دوران حکام کا گروپ فوٹو۔(شِنہوا)
ژانگ نے کہا کہ ڈیجیٹل معیشت کی ترقی مستقبل میں بین الاقوامی مسابقت میں فوائد حاصل کرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترقی پذیر ممالک بشمول افریقی ممالک کوڈیجیٹلائزیشن پر مبنی "دوبارہ عالمگیریت" سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔