ہائیکو (شِنہوا) چین کا جنوبی جزیرہ ہائی نان سیاحت سے مالا مال ہے اور یہاں اس شعبے میں حالیہ دنوں میں بحالی ہوئی ہے۔یہ سب چین میں دسمبر کے دوران نوول کرونا وائرس کی روک تھام اور تدارک کو مزید بہتر بنانے کے بعد ہوا ہے۔
ہائی نان کے آف شور ڈیوٹی فری شاپنگ مالز میں یومیہ فروخت 2022 میں 13 سے 19 دسمبر تک مسلسل 7 روز کے دوران 10 کروڑ آرایم بی (تقریباً 1 کروڑ 47 لاکھ امریکی ڈالرز) سے زائد رہی۔
چین نے اب نوول کرونا وائرس کو کلاس اے متعدی بیماریوں کی بجائے کلاس بی متعدی قرار دیکر اس کے خلاف اقدامات اٹھائے ہیں، یہ اس کی وبائی امراض سے نمٹنے کی پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی ہے۔
انتظامی پالیسی میں اس تنزلی سے اندرون و بیرون ملک ہموار اور منظم سفر کی سہولت ملے گی، تبادلے و تعاون میں اضافہ ہوگا اور مقامی و عالمی معیشت کے فروغ میں بھی مدد ملے گی۔
چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ہائیکو ر ی یو ئے پلازہ ڈیوٹی فری شاپ پر ایک خاتون کاسمیٹکس منتخب کررہی ہے ۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ہائیکو ر ی یو ئے پلازہ ڈیوٹی فری شاپ پر سیاح کاسمیٹکس منتخب کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ہائیکو ر ی یو ئے پلازہ ڈیوٹی فری شاپ میں سیاح ادائیگی کے لئے قطار میں کھڑے ہیں ۔ (شِنہوا)
چین ، جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ہائیکو ر ی یو ئے پلازہ ڈیوٹی فری شاپ پر سیاح کاسمیٹکس منتخب کررہے ہیں ۔ (شِنہوا)