سانیا (شِنہوا) چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے ایک تفریحی شہر سانیا میں چوتھا ہائی نان آئی لینڈ انٹر نیشنل فلم فیسٹیول شروع ہوگیا ہے۔
آرگنائزنگ کمیٹی کے مطابق اتوار کو شروع ہونے والے رواں سال کے فلم فیسٹیول میں گولڈن کوکونٹ ایوارڈز کے لیے 116 ملکوں اور خطوں سے مجموعی طور پر3 ہزار 761 فلموں کو شامل کیا گیا ہے۔
فیسٹیول کے دوران 80 سے 100 تک فلموں کی نمائش متوقع ہے جبکہ 9 فورمز کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔
پہلی بار 2018 میں منعقد ہونے والے اس فلم فیسٹیول کی میزبانی چائنہ میڈیا گروپ اور ہائی نان کی صوبائی حکومت نے مشترکہ طور پر کی ہے۔
رواں سال کا یہ فیسٹیول 25 دسمبر کو اختتام پزیرہوگا۔