• Dublin, United States
  • |
  • Dec, 22nd, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، ہائی نان بی آر آئی کے ساتھ انضمام کے ذ ریعے مز ید ترقی کی کوشش کر رہا ہے، عہدیدارتازترین

October 09, 2023

ہائیکو(شِنہوا)  چین کے جنوبی جزیرے کے صوبہ ہائی نان کے پاس بیلٹ اینڈ روڈ اینی شیٹو (بی آر آئی) اور فری ٹریڈ پورٹ (ایف ٹی پی) کی ترقی کے درمیان اسٹریٹجک روابط کو فروغ دینے کا ایک بڑا موقع اور ذمہ داری ہے۔

صوبے کے نائب گورنر باتیر نے شِنہوا کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ صوبہ اپنی پالیسی اور محل وقوع کے فوائد کو مکمل طور پر ادا کرے گا، کھلے پن کو وسعت دینا جاری رکھے گا اور ٹھوس منصوبوں کے ساتھ دو طرفہ تبادلوں کے اثرات کو ظاہر کرے گا۔

منفرد پالیسی فوائد پر فخر کرتے ہوئے  ہائی نان نے حالیہ برسوں میں ایف ٹی پی پالیسی کے نفاذ کو فروغ دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے ، زیادہ منصفانہ اور کھلے پن کا حامل  کاروباری ماحول پیدا کیا ہے  اور ہائی نان میں بیلٹ اینڈ روڈ شراکت داروں سے سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔

ہائی نان میں رواں سال جنوری سے اگست تک بیلٹ اینڈ روڈ پارٹنرز کی جانب سے قائم کیے گئے نئے غیر ملکی سرمایہ کاری اداروں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت  24.12 فیصد اضافہ ہوا۔

ہائی نان سنگاپور، انڈونیشیا، ملائیشیا، ویتنام اور کمبوڈیا سمیت بیلٹ اینڈ روڈ شراکت داروں میں اپنی سرمایہ کاری بڑھانے میں کاروباری اداروں کی بھی حمایت کرتا ہے جس میں مینوفیکچرنگ، زراعت، تعلیم اور دیگر صنعتوں کا احاطہ کیا جاتا ہے جبکہ مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹس اور وسائل کے درمیان روابط کو بڑھایا جاتا ہے۔